؞   ماہل: اسکول نے تین ماہ کی فیس اور بس کرایہ کیا معاف
۶ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

ماہل (ابوزید/حوصلہ نیوز):  لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماہل میں واقع رفیع میموریل انگلش اسکول اور مدرسہ رفیع العلوم ، دونوں ادارے نے اپریل، مئی اور جون  تین ماہ کی طلبہ سےفیس اور بس کا کرایہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 رفیع ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی ماہل کے زیر اہتمام چلنے والے ارادے رفیع میموریل اسکول اور مدرسہ رفیع العلوم نے  طلبہ وطالبات کی اپریل ، مئی اور جون کے مہینہ کی فیس اور بس کا کرایہ انتظامیہ نے  معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
  اسکول کے مینیجر لیاقت علی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام لوگ پریشان ہیں اور لوگوں کو سب سے زیادہ معاشی طور پردشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کی تین مہینہ کی فیس اور بس کرایہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ مدرسہ رفیع العلوم میں تقریبا 600 طلبہ ہیں جب کہ رفیع میموریل انگلش اسکول میں تقریبا 900 طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان دونوں اسکولوں کے لئے کل 50 اسٹاف ہیں جن میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ دوسرے کام کرنے والے بھی ہیں۔  اسکول مینیجر نے یہ بھی بتایا کہ اسٹاف کو ضرورت کے مطابق رقم دے دی گئی ہے تاکہ ان کا کام چل سکے، بقیہ ان کو تنخواہ دی جائے گی  یا نہیں اس کا فیصلہ انتظامیہ کرے گی۔ 
مینیجر لیاقت علی کے مطابق ان پر کسی طرح کا کوئی سماجی دباؤ نہیں تھا بلکہ انتظامیہ نے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ خود سے لیا ہے۔ 
طلبہ کے والدین کو موبائل پر میسج کے ذریعہ اطلاع ملنے پر جہاں والدین راحت کی سانس لے رہے ہیں وہیں وہیں خوشی کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ علاقے کے لوگ بھی اس کو ایک مثبت قدم گردانتے ہوئے دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔


1 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

3 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.